ٹوبہ ٹیک سنگھ: انسداد گداگری مہم ناکام، شہری مشکلات کا شکار
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی عدم توجہی کے باعث ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔
پیشہ ور بھکاری اور نشہ کے عادی گداگر ریڑھیوں اور رکشاؤں پر لاؤڈ سپیکر لگا کر بھیک مانگتے ہیں، جس سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا ہے ۔سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع بھر میں فوری انسداد گداگری مہم چلائی جائے اور لاؤڈ سپیکر پر بھیک مانگنے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔