چائلڈ لیبر ، ورکشاپس، بھٹوں پر بچوں کی بڑی تعداد ورکر

 چائلڈ لیبر ، ورکشاپس، بھٹوں پر بچوں کی بڑی تعداد ورکر

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )شہر کے مختلف علاقوں میں کم عمر بچوں کو ورکشاپس اور دیگر پیشوں میں کام کرنے پر مجبور ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ،

 جس پر شہری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق بچے مکینک ورکشاپس، آٹو پارٹس، ویلڈنگ شاپس، ہوٹل، چائے کے ڈھابے ، بھٹہ خشت، سبزی و فروٹ منڈیوں، کپڑے اور جوتوں کی دکانوں میں کام کرتے ہیں۔ بعض بچے ریڑھیوں پر مزدوری اور دیگر مشقتی کاموں میں بھی مصروف ہیں۔شہریوں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں سے مشقت نہ صرف تعلیم متاثر کرتی ہے بلکہ جسمانی اور ذہنی نشوونما پر بھی منفی اثر ڈالتی ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے اور والدین کی معاشی مشکلات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں