چک جھمرہ: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے اقدامات جاری
چک جھمرہ (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت جاری ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلے میں چک جھمرہ میں المیزان ایسوسی ایٹ کے کنٹریکٹر سید عرفان گیلانی اور اے ایم او نوید اختر چیمہ نے بتایا کہ۔۔۔
صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر کی طرح محلے اور شہر کی صفائی کو بھی اولین ترجیح دے ۔ اگر کسی جگہ کمی یا کمی بیشی محسوس ہو تو وہ براہِ راست تعاون فراہم کرے تاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے اہداف کو بروقت اور مؤثر طریقے سے حاصل کیا جا سکے ۔المیزان ایسوسی ایٹ کی ٹیم اور اے ایم او نوید اختر چیمہ نے عوام، شہریوں اور دکانداروں کو یقین دلایا کہ جھمرہ تحصیل میں صفائی ستھرائی کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر طریقے سے ممکن بنایا جائے گا۔