رمضان پیکیج درد سر ،حکومت تشہیر تک محدود:پیپلز پارٹی

رمضان پیکیج درد سر ،حکومت تشہیر تک محدود:پیپلز پارٹی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا رمضان پیکج غریب اور متوسط طبقے کے لیے ریلیف کے بجائے پریشانی کا باعث بن گیا ہے ،

 جبکہ اعلان کردہ مالی امداد تاحال مستحقین تک نہیں پہنچ سکی۔پیپلز پارٹی کے ضلعی دفتر سمندری روڈ پر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام روزانہ ہیلپ لائن پر رابطہ کرتے ہیں مگر ان کی شکایات کا ازالہ نہیں ہو رہا۔ سوشل میڈیا اور جعلی پیغامات کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا حاصل کرنے اور فراڈ کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں، جس سے عوام مزید مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر تشہیر اور اشتہارات پر توجہ دی جا رہی ہے جبکہ عملی طور پر عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل پر فوری توجہ دے اور مستحق افراد تک امداد کی شفاف فراہمی یقینی بنائے ۔محمد اعجاز چوہدری نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قرضوں کا حجم خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور قومی وسائل کا بڑا حصہ قرضوں اور سود کی ادائیگی میں صرف ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں