پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ

پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے گٹ والا کے قریب عمران نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بناتے ہوئے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کر کے فراہم کر دیئے ۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں