تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائینگی:اسسٹنٹ کمشنر

 تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائینگی:اسسٹنٹ کمشنر

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا تاکہ۔۔۔

تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر اور انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید رمضان بھی ہمراہ تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سامان دکانوں کے اندر رکھیں تاکہ آمد و رفت میں رکاوٹ نہ ہو اور تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ بعد ازاں انہوں نے نگہبان سہولت بازار کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔چیف آفیسر محسن مظہر نے گراں فروشی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں اور زائد قیمتیں وصول کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کیے ۔ شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ سرکاری نرخ لسٹ کے مطابق خریداری کریں اور خلاف ورزی دیکھنے پر فوری اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں