ٹوبہ:رمضان میں ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن شپ کی تیاریاں
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر نگرانی ضلع میں رمضان المبارک کے موقع پر ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن شپ کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ سپورٹس سٹیڈیم کا دورہ کر کے گراؤنڈ کی تیاری، فلڈ لائٹس، سکیورٹی، ٹیم رجسٹریشن اور شائقین کے لیے سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹورنامنٹ کو منظم، شفاف اور پرامن انداز میں منعقد کیا جائے ۔ 27 فروری سے آغاز ہونے والے ٹورنامنٹ میں صرف 32 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ فاتح ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے اور مجموعی انعامی رقم 20 لاکھ روپے ہوگی۔