بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو نوسر بازوں نے لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو نوسر بازوں نے اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے ڈی گراؤنڈ کے قریب شبیر نامی شہری بینک سے رقم لے کر نکلا، تو اس دوران نامعلوم نوسر بازوں نے اس کا تعاقب شروع کر دیا اور اسے روک کر باتوں میں الجھاتے ہوئے دھوکہ دہی سے اس سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ہتھیالی اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔