مین ہولز کی جیو ٹیگنگ 28 فروری تک مکمل کرنے کا حکم

مین ہولز کی جیو ٹیگنگ 28 فروری تک مکمل کرنے کا حکم

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے عیدالفطر سے قبل تمام ڈسپوزل سٹیشنز کے ویٹ ویلز کی ڈی سلٹنگ مکمل کرنے اور مین ہولز کی جیو ٹیگنگ 28 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، جس کے لیے پیشگی انتظامات کو ہر صورت مکمل کیا جائے ۔ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے ویٹ ویلز کی صفائی کا عمل فوری مکمل کیا جائے اور وہ خود مختلف مقامات کا دورہ کر کے اس عمل کی نگرانی کریں گے ۔ انہوں نے سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کی پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر کے مین ہولز کی جیو ٹیگنگ کا عمل 28 فروری تک مکمل کیا جائے تاکہ بعد ازاں انہیں گوگل میپ کے ذریعے مؤثر انداز میں مانیٹر کیا جا سکے اور نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں