نوسرباز وں نے دوافرادسے نقدی،موبائل اور قیمتی کپڑا ہتھالیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسرباز وں نے دو شہریوں سے نقدی،موبائل اور قیمتی کپڑا ہتھالیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں مجیب کوملزموں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرکے باتوں میں الجھا لیا اور نقدی و موبائل فون ہتھیاکرلے گئے۔ تھانہ ریلبازار کے علاقے کارخانہ بازار میں یوسف کونوسر بازوں نے دھوکہ دہی سے باتوں میں الجھا کر بھاری مالیت کا کپڑا ہتھیا کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔