وکلا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز میں جاری تنازعہ حل
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)وکلابرادری اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز میں جاری تنازعہ اسسٹنٹ کمشنر او رنگزیب کی کاوشوں سے خوش اسلوبی کیساتھ حل ہو گیا۔
اے سی آفس میں مذاکرات میں ایس پی ٹاؤن حافظ امتیاز ،صدر بار عارف خان کی زیر قیادت وکلا اورایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جعفر کی سربراہی میں ڈاکٹرز کے وفد نے شرکت کی۔ فریقین نے مؤقف پیش کیے جسکے بعد باہمی رضا مندی سے صلح کر لی گئی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی رابطے کے ذریعے مسائل حل کیے جائینگے۔