شورکو ٹ:کنٹونمنٹ بورڈ کاقابضین کیخلاف آپریشن
عثمان پورہ سے کروڑوں کی اراضی واگزار ، بند گلی بھی کھولنے کا حکم
شورکو ٹ چھاؤ نی (نمائندہ دنیا)کنٹونمنٹ بورڈ کا ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن،کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے اور پیرا فورس کے ہمراہ محلہ عثمان پورہ میں کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کروائی اور قابضین کی طرف سے عرصہ دراز سے بند گلی بھی کھولنے کا حکم دیدیا، ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ نے ناجائز قابضین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت قبضہ مافیہ کو برداشت نہیں کیا جائئگا،عملہ نے قبضہ والی جگہ پر بنایا گیا مکان بھی مشینری سے گرا دیا۔