اے سی کی زیرقیادت اٹھارہ ہزاری تحصیل کی صوبہ میں دوسری پوزیشن

اے سی کی زیرقیادت اٹھارہ ہزاری  تحصیل کی صوبہ میں دوسری پوزیشن

اٹھارہ ہزاری(نمائندہ دنیا)ماہِ جنوری کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبہ کی تمام تحصیلوں میں سے اٹھارہ ہزاری نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے نمایاں اعزاز اپنے نام کرلیا۔

یہ کامیابی اسسٹنٹ کمشنر ثنا اللہ ہنجرا کی مؤثر قیادت اور ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے ۔ ریونیو اہداف حصول، سرکاری امور کی بروقت انجام دہی، صفائی مہمات اور عوامی شکایات کے ازالے میں تحصیل نے نمایاں کارکردگی دکھائی ۔اہلِ علاقہ نے اس کامیابی پر اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں