ایجوکیشن افسر تعلیم دوست ماحول پروان چڑھائیں:اظہر سہیل
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چنیوٹ اظہر سہیل نیازی نے جملہ ڈی ای اوز، ڈی ڈی اوز، اے ای اوز سے میٹنگ کی۔۔۔
کوالٹی ایجوکیشن اور طلبہ کی کردار سازی پر زور دیتے ہوئے ایجوکیشن افسروں کوہدایت کی کہ وہ اساتذہ اور طالبعلموں کے مابین تعلیم دوست ماحول کو پروان چڑھائیں۔ تمام سکول سربراہان اور اساتذہ کی جدید خطوط پرٹریننگ کا لائحہ عمل جلد مرتب کیا جائے ۔ سکولوں کے باقاعدگی سے دورے کرکے تدریسی وانتظامی امور کی مکمل جانچ کریں اور تعمیراتی کاموں کے دوران ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کروایا جائے ، غفلت برتنے والے ہیڈز کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔