کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندی، ریڑھی بازاروں کا دورہ

کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندی، ریڑھی بازاروں کا دورہ

ادویات فراہمی ، نرخوں کامعائنہ ،گائوں سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کاجائزہ

فیصل آباد،سمندری،ڈجکوٹ(خصوصی رپورٹر، نمائندگان دنیا)کمشنر راجہ جہانگیر انور نے تحصیل سمندری کے دورہ پرٹی ایچ کیو ہسپتال کا معائنہ کیا ، الشریف فاؤنڈیشن اور راہ انسانیت پروگرام کی طرف سے ہسپتال کو4 نئی ڈائیلسز مشینوں کے عطیہ کو سراہااورکہاہسپتال میں 20 ڈائیلسز مشینوں کی بدولت گردہ کے مریضوں کو علاج میں سہولت ملے گی ۔ آر او فلٹریشن پلانٹس اور کروڑوں کی ادویات فراہمی بھی احسن اقدام ہے ۔ کمشنر نے ماڈ ل ریڑھی بازار میں قیمتوں کابھی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر قمرمحمود منج اور سی او میونسپل کمیٹی طاہر فاروق ہمراہ تھے۔

کمشنر نے چک 218 گ ب میں تالابوں سے پانی خشک کرنے اورخالی پلاٹوں سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کاجائزہ لیااورکہا ڈویژن بھر کے جوہڑوں سے سیوریج زدہ پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری اور ابتک270 سے زائد ایسے جوہڑوں ،تالابوں سے پانی نکال کر انہیں محفوظ بنایا گیا۔ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔رورل ایریاز میں سیوریج سسٹم کیلئے میگا منصوبے تجویز کئے جارہے ہیں۔کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر صدر ذوالقرنین سلیم وٹو نے بعدازاں ڈجکوٹ کے ماڈل ریڑھی بازاروں کا دورہ کیا،پھلوں کی کوالٹی ، قیمتوں کا جائزہ لیا ۔ کمشنرنے کہا ماہ صیام میں صارفین کو معیاری اشیا ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں۔ ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی پر کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں