مضر صحت اشیا خورونوش تیار کرنے والا یونٹ سیل
فوڈاتھارٹی کی تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں کارروائی ،مالک پر مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت اشیا خورونوش تیار کرنیوالے یونٹ کو سیل کردیا گیا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران نجی یونٹ میں ملاوٹی اور غیر معیاری اشیا خورو نوش کی تیاری اور خرید و فروخت کا عمل پایا گیا۔ جس پر پولیس نے یونٹ کو سیل کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔