بغیر نقشہ منظوری تعمیرات پر شہری کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کرنے پرشہری کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں نقشہ ڈیپارٹمنٹ ٹیموں کی جانب سے کارروائی کے دوران شہری کو غیر قانونی طور پر کمرشل پراپرٹی کی تعمیر کرتے ہوئے پایا گیا۔ جس کی جانب سے تعمیر سے متعلق نقشہ بھی حاصل نہ کیا گیا تھا۔ جس پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔