امہ سکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد

 امہ سکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد

پینسرہ(نمائندہ دنیا)امہ انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کے چبھال کیمپس میں امہ سکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ درجنوں سکولوں کے کلاس دہم کے طلبہ نے شرکت کی۔

ٹیسٹ کا مقصد طلبہ کی علمی صلاحیتوں کا جائزہ لینا اور مستحق نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں بہتر مواقع فراہم کرنا تھا۔ڈائریکٹر امہ کالج ڈاکٹر عبداللہ مدثر نے کہاامہ انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ پرنسپل اِفتخار احمد نے کہایہ ٹیسٹ نا صرف طلبہ کے اندر مسابقتی جذبے کو بڑھاتا ہے بلکہ انہیں خود اعتمادی اور علم کی لگن بھی عطا کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں