رکشہ ڈرائیور وین سے تصادم میں جا ں بحق ہوگیا
فضل نواں لاہور جاتے حادثے کاشکار،وین ڈرائیور وقار شدید زخمی
گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)وین سے تصادم سے رکشہ ڈرائیور جا ں بحق ہوگیا ۔ چک نمبر 276 ج ب کا فضل اپنے رکشہ میں نوا ں لا ہور جارہا تھا کہ جھنگ روڈ پر سا منے سے آ نے وا لی پک اپ وین نے اسے ٹکر مار دی جس سے رکشہ ڈرائیور فضل اور چک نمبر 257 ر ب کا وقار سعید شدید زخمی ہوگئے اور فضل شدید زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا زخمی وقار سعید کو رورل ہیلتھ سنٹر نوا ں لاہور منتقل کر دیا گیا ۔ نوا ں لاہور پو لیس نے نعش ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی اور رکشہ اورویگن کوقبضہ میں لے کر تفتیش کا آ غاز کردیا ۔