ڈی سی ، ڈی پی او جھنگ پاور پلانٹس کاسکیورٹی جائزہ

ڈی سی ، ڈی پی او جھنگ  پاور پلانٹس کاسکیورٹی جائزہ

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)ڈی سی علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کاحویلی بہادر شاہ میں پاور پلانٹس کا سکیورٹی جائزہ۔

 دورے کا مقصد حساس تنصیبات کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینا اور حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنانا تھا۔اس موقع پر حساس اداروں کے افسر بھی موجود تھے ، جنکے ساتھ سکیورٹی امور پر جامع مشاورت کی گئی۔ڈی سی اورڈی پی او نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ سرکاری املاک اور ان تنصیبات پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور تمام انتظامات کو فول پروف بنایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں