سماجی شخصیت کی جانب سے محفل نعت کا انعقاد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سماجی شخصیت شیخ فیضان کی جانب سے روح پرور محفل نعت کا انعقاد۔ علما اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تلاوت کے بعد نامورنعت خواں حضرات نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
علما نے رمضان المبارک کی فضیلت و برکت پر روشنی ڈالتے کہا کہ یہ مہینہ صبر، تقویٰ، ہمدردی اور ایثار کا درس دیتا ہے ۔ ہمیں اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے اﷲ کی رضا حاصل کرنی چاہیے ۔ اس موقع پرملکی و عالم اسلام کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔ تمام شرکاکے اعزاز میں افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا۔