سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات جاری : ڈی پی اوچنیوٹ

 سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات  جاری : ڈی پی اوچنیوٹ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رکشہ ڈرائیوروں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس حصول کو مزید آسان بناکرالگ کاؤنٹر بنا دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیر نگرانی سپیشل مہم کے تحت رکشہ ڈرائیونگ لائسنس تیار کیے جار ہے ہیں۔

اتوار کا دن رکشہ ڈرائیوروں کیلئے مختص کیا گیا ہے تاکہ ڈرائیور آسانی سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں ۔ اس حوالے سے ڈی پی اوچنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا ہے کہ شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جار ہے ہیں ۔ سپیشل مہم کے دوران آسان طریقے سے رکشہ ڈرائیوروں کے لائسنس تیار کیے جار ہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں