چنیوٹ میں خامنہ ای کی شہادت کیخلاف ا حتجاجی ریلی

 چنیوٹ میں خامنہ ای کی شہادت کیخلاف ا حتجاجی ریلی

عالمی برادری سفاکیت کافوری نوٹس لیکر امن کاقیام یقینی بنائے :مظاہرین

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای کی شہادت کیخلاف چنیوٹ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی جھنگ روڈ پر واقع مسجد صاحب الزمان سے شروع ہوئی اور ختم نبوت چوک میں جاکر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی شرکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ خامنہ ای کی شہادت کے سانحے پر غمزدہ ہے ،عالمی برادری اس سفاکیت کافوری نوٹس لے اور امن کے قیام کیلئے کردار اداکرے  مظاہرین نے اس واقعے کو ایران کی قیادت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں