علی خامنہ ای کی شہادت پر عالم اسلام سوگوار :مولانا حسنین

علی خامنہ ای کی شہادت پر عالم اسلام سوگوار :مولانا حسنین

ٹرمپ ،نیتن یاہو جیسے سفاک قاتلوں کو عبرتناک سزا دی جائے ، مولانا جابر خان

گڑھ مہاراجہ ( نمائندہ دنیا )رہبر معظم انقلاب اسلامی علی خامنہ ای کی شہادت پر عالم اسلام سوگوار ہے اور دہشت گرد امریکہ و اسرائیل کی برادر اسلامی ملک ایران میں جارحیت پر سراپااحتجاج ہے ان خیالات کا اظہار مولانا حسنین مطہری پرنسپل مدرسہ جامعۃ الغدیر نے ملت جعفریہ احمدپورسیال کے زیر اہتمام کلمہ چوک پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سعید خان سیال ممبر ضلعی امن کمیٹی نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ اسرائیل جیسی یزیدی استعماری طاقتیں ہمیشہ عالم اسلام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت نے یہ ثابت کر دیا کہ حضرت امام حسین ؓکے ماننے والے اپنا سر کٹا تو سکتے ہیں مگر جھکا نہیں سکتے اور دین اسلام کا پرچم ہمیشہ سر بلند رکھتے ہیں ۔مولانا جابر خان خطیب جامع مسجد جعفریہ نے کہا کہ امریکہ اسرائیل نے برادر اسلامی ملک ایران میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ ، عالمی عدالت انصاف ، انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بے گناہ انسانوں کی زندگیوں سے خون کی ہولی کھیلنے والے درندوں ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو جیسے سفاک قاتلوں کو عبرتناک سزا دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں