طلبہ کی تقریب دستار بندی اور دوپٹہ پوشی کا انعقاد

طلبہ کی تقریب دستار بندی اور دوپٹہ پوشی کا انعقاد

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)دی ارقم سکول عمر فاروق کیمپس کے شعبہ حفظ کے زیرِ اہتمام ہفتم و ہشتم کے طلبہ کی تکمیل حفظ قرآن کی خوشی میں تقریب دستار بندی و دوپٹہ پوشی کا انعقاد ،اساتذہ، طلبہ اور والدین نے شرکت کی۔

مہمانِ خصوصی ایم ڈی رانا عرفان شہزاد اور چیئرمین حامد محمود تھے جبکہ پرنسپل زینب نواز چٹھہ نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے ۔مہمانِ خصوصی حامد محمود اور قاری قاسم نے طلبہ کی دستار بندی اور طالبات کی دوپٹہ پوشی کی اور انہیں اس عظیم سعادت کے حصول پر مبارکباد پیش کی۔شرکا نے خطاب میں کہا کہ قرآن مجید کا حفظ کرنا عظیم اعزاز اوراللہ کی خصوصی نعمت ہے ۔ یہ بچے نا صرف اپنے والدین بلکہ ادارے کا فخر ہیں،امیدہے کہ یہ عملی زندگی میں قرآنِ کریم کی تعلیمات کو اپنا شعار بنائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں