ڈی جی زراعت کی زیرصدارت کپاس کی اگیتی کاشت کاجائزہ
ضلع ٹوبہ کیلئے مقررہ 25 ہزار ایکڑ کپاس کا ہدف بروقت مکمل کرنیکی ہدایت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ) پنجاب ڈاکٹر عامر رسول کی زیر صدارت محکمہ زراعت توسیع دفتر میں اجلاس ہوا، کپاس کی اگیتی کاشت اور فیلڈ مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود، ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ فیصل آباد ذوالفقار غوری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ٹوبہ ڈاکٹر نوشیر خان اور ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ٹوبہ سلیم گل سمیت دیگر افسر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں زرعی گریجویٹس اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کو اگیتی کپاس کی کاشت، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور پیسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے خصوصی تربیت دی گئی، حکام نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے مقرر کردہ 25 ہزار ایکڑ کپاس کے ہدف کو ہر صورت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی اور تکنیکی رہنمائی فراہم کی جائے ،اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے خوش نصیب زمینداروں میں ٹریکٹر تقسیم کیے گئے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو سہولیات فراہم کر کے زرعی شعبے کو مضبوط اور خود کفیل بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔