کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران چار افراد کو کرائے کے گھروں میں رہائش پذیر پایا گیا۔ لیکن انکی جانب سے تھانے کو اطلاع نہ دی گئی تھی۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔