4منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے زائد چرس برآمد

4منشیات فروش گرفتار، 5 کلو  سے زائد چرس برآمد

ماموں کانجن نمائندہ دنیا )ماموں کانجن پولیس نے چار منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ملزموں سے پانچ کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے گئے۔

 پولیس نے کارووائی کرتے ہوئے شہباز مسیح سکنہ 497 سے 1300 گرام، نعیم سکنہ 496 سے 1300 گرام ،سنیل مسیح سکنہ جانسن ٹائون سے 1340 گرام اورسلمان عرف شامی سکنہ 496 سے 1320 گرام چرس برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن طارق محمود کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں