موٹروے کی حدود سے حفاظتی باڑ اور لکڑیاں چوری کرنے پر گرفتاری

موٹروے کی حدود سے حفاظتی باڑ  اور لکڑیاں چوری کرنے پر گرفتاری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹروے کی حدود سے حفاظتی باڑ اور لکڑیاں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ جھمرہ کے علاقے سے گزرنے والی موٹروے کی حفاظتی باڑ توڑ کر لکڑیاں اور آہنی باڑ چوری کی جا رہی تھی جسکی اطلاع ملنے پر گشت پر مامور موٹروے پولیس ٹیم نے ملزم کو رنگے ہاتھوں قابو کرلیا۔ مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں