ڈرائیور مسافر وین میں ناقص گیس سلنڈر نصب کرنے پر پکڑاگیا

ڈرائیور مسافر وین میں ناقص گیس  سلنڈر نصب کرنے پر پکڑاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں