وارداتوں میں لاکھوں کا سامان چوری

 وارداتوں میں لاکھوں کا سامان چوری

فیصل آباد،کمالیہ (سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا، نمائندہ خصوصی )وارداتوں میں لاکھوں کاسامان چوری۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں اشرف کے مکان سے ملزم سامان۔۔۔

 تھانہ صدر کے علاقے میں ریاض کی حویلی سے قیمتی نایاب نسل کی گائے و دیگر سامان ،تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے ظفر کالونی میں قمر کے گھر کے باہر نصب بجلی کا میٹر اور تاریں چوری ہوگئیں۔جڑانوالہ روڈ پر ماجد کی اہلیہ شاپنگ مال سے خریداری کے بعد باہر نکلی تو موٹر سائیکل سوار ملزموں نے پرس چھین لیا جس میں نقدی، موبائل و دیگر قیمتی سامان تھا۔ تھانہ رجانہ کے علاقے چک 189گ ب سے مسلح افراد عدنان اصغر سے موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل لے گئے جس پر مقدمہ درج ہوا۔ تھانہ صدر کمالیہ میں کے چک 712گ ب سے راشد جاویداور موضع مل فتیانہ میں اسحاق کی گھر کے سامنے سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں