شہید کانسٹیبل آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپردِ خاک
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گو جرانوالہ کے تھانہ تتلے عالی کے علاقہ میں منشیات سمگلروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے این ایف کانسٹیبل فیصل نوازکو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
نواحی چک نمبر328ج ب کا رہائشی فیصل نواز رندھاوا محکمہ انسدادِ منشیات فورس میں بطور ڈرائیور کانسٹیبل خدمات انجام دے رہاتھا ۔شہید کی نمازِ میں ڈی جی اے این ایف ذاکر علی، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اﷲ تارڑ، پولیس اور اے این ایف کے افسروں ، اہل علاقہ اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔