جیب تراش خاتون اور مسافرسے نقدی ،موبائل فونز، زیورات لے اڑے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جیب تراش خاتون اور مسافرسے نقدی ،موبائل فونز، زیورات لے اڑے۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں قائم مسافر اڈے پر علی اکبر نامی شہری کی ہمشیرہ کے پرس میں سے جیب تراشوں نے نقدی، موبائل، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے چن ون روڈ پر حسن نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ نامعلوم جیب تراشوں نے جیب میں سے نقدی اور موبائل چوری کر لیا ۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔