ٹریفک پولیس کا ون ویلرز کیخلاف آپریشن ، 14 مقدمات

ٹریفک پولیس کا ون ویلرز کیخلاف آپریشن ، 14 مقدمات

اینٹی ون ویلنگ سکواڈز متحرک ، بچوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے دیں:سی ٹی او

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے صبح سویرے اور رات گئے ون ویلرز کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ایک ہی روز میں 14 ون ویلرز کیخلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا کینال روڈ، ایکسپریس ہائی وے سمیت دیگر کئی مقامات پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ ون ویلنگ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہے جو ہرگز نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ سرکل آفیسر قاری نواز کی سربراہی میں اینٹی ون ویلنگ سکواڈز متحرک ہیں سیکٹر انچارجز عمران وڑائچ، شاہد اور طالب نے ویلرز کیخلاف سخت کارروائی کی، اینٹی ون ویلنگ سکواڈز میں 250 سی سی پر کثیر تعداد میں ٹریفک سٹاف نے کارروائیاں کیں دوران سال ون ویلنگ کیخلاف 60 سے زائد مقدمات کا اندراج کروایا جا چکا ہے شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ ، خطرناک انداز ڈرائیونگ اور کم عمری میں ڈرائیونگ کی اجازت ہر گز نہ دیں جبکہ شہری کسی بھی سڑک پر ون ویلنگ کی شکایت ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر درج کروا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں