لڑکی اور شادی شدہ خاتون سے مبینہ اغواکے بعد زیادتی
حسن پورہ اور چک نمبر 70 ج ب کے علاقے میں درندگی ،مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون کو مبینہ طوپر پر اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے حسن پورہ کی رہائشی زہر ہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی 21 سالہ بیٹی کو اغواکر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک نمبر 70 ج ب کے افتخار نے پولیس کو بتایا کہ اسکی اہلیہ کو ملزم نے اغواکے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا یا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے مغویوں اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔