ایم پی اے کی کاوشیں،بچیانہ کومیونسپل کمیٹی کا درجہ مل گیا

 ایم پی اے کی کاوشیں،بچیانہ کومیونسپل کمیٹی کا درجہ مل گیا

علاقے کو شہری سہولیات سے مزین کیا جائیگا، خان بہادر ڈوگر سے اظہارتشکر

 بچیانہ(نمائندہ دنیا )ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ مقامی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ،بچیانہ کومیونسپل کمیٹی کا درجہ مل گیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بچیانہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جسکے مطابق نئی قائم کردہ میونسپل کمیٹی بچیانہ میں 656 گ ب، 657 گ ب، 658 گ ب، 635 گ ب ، 624 گ ب اور انکی اضافی آبادیاں شامل کی گئی ہیں۔ اس نئے سیٹ اپ کے بعد بچیانہ میونسپل کمیٹی کی مجموعی آبادی 30,055 نفوس پر مشتمل ہوگی۔بچیانہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ ملنے سے اب علاقے کو دیہی سطح سے نکال کر شہری سہولیات سے مزین کیا جائے گا۔ اس اقدام سے صفائی کے جدید نظام، پختہ گلیوں، نکاسی آب کی بہتری اور سٹریٹ لائٹس جیسے مثالی منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی۔اس تاریخی فیصلے پر بچیانہ کے شہریوںنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں