ادارہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحق افراد کو راشن تقسیم
سمندری(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی سمندری کے ادارہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحق افراد کو راشن تقسیم کیاگیا۔
تقریب میں دو سو سے زائدافرادکو ضروریات زندگی کی اشیا پر مشتمل راشن کے بیگ تقسیم کئے گئے ۔راشن حاصل کرنے والوں نے ضلعی امیر جماعت اسلامی سردار عثمان ایڈووکیٹ اور حافظ حبیب اللہ نائب امیر الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا ۔عثمان ایڈووکیٹ اور حافظ حبیب اللہ و دیگر مقررین کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ غریب کی آواز بنی ہے ،مستحقین کو راشن تقسیم کیا جا رہا کہ رمضان المبارک میں انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔