والدین کے ایصال ثواب کیلئے سالانہ ختم پاک کی محفل
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)مرکزی انجمن تاجران گوجرہ کے جنرل سیکرٹری شیخ امجد ضیاکی طرف سے والدین کے ایصال ثواب کیلئے سالانہ ختم پاک کی محفل کا انعقاد۔
اسسٹنٹ کمشنر ریاض گجر،تحصیلدار ایم سعید،ڈی ایس پی علم الدین،پیرسید اسرارالبہار شاہ،مفتی خالدمقصود نورانی،پی ایم اے صدر ڈاکٹر سلطان ،پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج ملک حق نوا دانش، بار ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز اختر کہوجہ،سابق صدر بار شیخ جاوید، پراپرٹی ڈیلر شیخ اورنگزیب بابر،مرکزی انجمن تاجران کے صدر منصوراحمد بھنگو ودیگرشخصیات نے شر کت کی۔