کمشنر،ڈی سی کابچیانہ میں ثقافتی ورثے منصوبوں کی بحالی کا جائزہ
بچیانہ(نمائندہ دنیا )سر گنگا رام کے ثقافتی ورثے کی بحالی کیلئے کمشنر راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ اورنگزیب گورایہ کے ہمراہ بچیانہ کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد برصغیر کے عظیم معمار سر گنگا رام کے تاریخی ورثے ، انکی آبائی حویلی اور عرصہ دراز سے بند گھوڑا ٹرین کی بحالی منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے ہارس ٹرین کا معائنہ کیاجو کافی عرصے سے معطل تھی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس تاریخی ٹرین کو جدید طرز پر دوبارہ فعال کیا جائے گا تاکہ اس قدیم ثقافت کو زندہ کیا جا سکے ۔ کمشنر نے کہاتاریخی ورثے کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔