ڈی ڈی ایچ او کارورل ہیلتھ سنٹر میں سہولیات کامعائنہ

ڈی ڈی ایچ او کارورل ہیلتھ سنٹر میں سہولیات کامعائنہ

مریضوں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،ڈاکٹر زنیر انور

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صدر ڈاکٹر زنیر انور کا رورل ہیلتھ سینٹر چک 30 ج ب کا دورہ،ہسپتال میں طبی سہولیات،صفائی ستھرائی ،عملے کی حاضریاور انتظامی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایمرجنسی،آؤٹ ڈور (او پی ڈی)اور ان ڈور وارڈز کا معائنہ کیا ،میل اور فی میل وارڈز میں داخل مریضوں سے ملاقات بھی کی اور ان سے علاج معالجے اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں