ورلڈ یوتھ سکلزاورٹیوٹا پنجاب کے زیر اہتمام کوکنگ مقابلہ

ورلڈ یوتھ سکلزاورٹیوٹا پنجاب کے زیر اہتمام کوکنگ مقابلہ

طلبہ نے انٹرنیشنل معیار کو مدنظررکھ کر کھانے تیار کیے ، سر ٹیفکیٹس تقسیم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ورلڈ یوتھ سکلزاورٹیوٹا پنجاب کے زیر اہتمام ورلڈ یوتھ سکلز(نارتھ زون) پہلے کوکنگ مقابلے کا انعقاد گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فیصل آبادسمن آباد میں ہو ا۔ 13اضلاع کے طلباوطالبات نے حصہ لیا۔اس پروگرام میں طلباوطالبات نے انٹرنیشنل معیار کو مدنظررکھتے ہوئے کھانے تیار کیے ۔ مقابلے کیلئے فیصل آباد کی بہترین ہاسپیٹلیٹی انڈسٹری سے نامور ججزکو بھی مدعو کیاگیا۔مقابلے میں طلبہ کی مہارت اور حوصلہ افزائی بڑھانے کیلئے صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد عاصم منیراور شیخ ادریس نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ، ٹیوٹا روالپنڈی انجینئر عثمان بحیثیت پیٹرن انچیف شرکت کی ۔ پرنسپل ادارہ پروفیسر ارشداعوان، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر فیصل آباد فیض بزدار، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ عمران سلیم (فوکل پرسن)ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرجھنگ حیدر زیدی ،ڈسٹرکٹ ڈائریکٹراٹک زوار حسین نے مانیٹرنگ کے فرائض انجام دیئے ۔ آخر میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں