پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل:اعجاز چودھری

 پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل:اعجاز چودھری

پیپلز پارٹی اشرافیہ اوروزرا کی لوٹ مار، ناجائز منافع خوری کی شدید مذمت کرتی ہے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی کی آڑ میں پٹرولیم قیمتوں میں بھاری اضافہ عوام کا معاشی قتل عام ہے وزیر اعظم اور اصل ارباب اختیار سے قوم سوال کرتی ہے کہ آخر کب تک غریب عوام کا معاشی استحصال ہوتارہے گا؟ اگر دو ماہ کا ایندھن پاکستان کے پاس موجود تھا تو حکومتی چھتری تلے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈیلرز نے راتوں رات جان بوجھ کر قوم کواربوں روپے کا چونا کیوں لگایا؟ سوشل میڈیا پر من گھڑ ت جھوٹی کہانیاں بنا کر تیل کی قلت کو ظاہر کرکے 55 روپے فی لیٹر پیٹرول ونرخ مہنگاکردیا گیا جو معاشی ظلم نہیں تو اور کیا ہے ؟ پیپلز پارٹی ماہ رمضان شریف کے تقدس کو پامال کرنے والی اشرافیہ اوروزرا کی لوٹ مار اور ناجائز منافع خوری و چور بازاری کی شدید مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا جمعہ کو پیٹرول پمپ پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی لائنیں لگ گئیں، اچانک پیدا ہونے والے اس بحران اور ڈیمانڈبڑھنے سے کئی پٹرول پمپس بند ہو گئے ،عوام روزے میں ایک سے دوسرے پمپ کا چکر لگاتے رہے ،کئی پمپ مالکان نے 500روپے سے زائد کا پٹرول دینے سے انکارکر دیا ۔اعجاز چوہدری نے کوٹہ سسٹم نافذ ہونے پر ڈیلرز نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات بارے ہنگامہ کرتے ہوئے ایک جانب اپنی ڈیمانڈ بڑھا دی دوسری جانب میڈیا میں اس بارے شور شرابا شروع کر دیا جس سے عوام میں بے چینی پیدا ہوئی اور جمعہ کو فیصل آباد،لاہور کراچی سے لے کر کشمیر تک عوام نے اپنی گاڑیوں کے ٹینک فل کرانا شروع کر دیئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں