پرائمری سکول جودی میں طلبہ کیلئے قرآنِ پاک کی تعلیم جاری

 پرائمری سکول جودی میں طلبہ  کیلئے قرآنِ پاک کی تعلیم جاری

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)حکومت اور محکمہ تعلیم کی ہدایات پرگورنمنٹ پرائمری سکول 78 ج ب جودی میں طلبہ کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

بچوں کو تجوید کے ساتھ ناظرہ قرآن پڑھایا جا رہا ہے ،بنیادی اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدار سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ انکی دینی و اخلاقی تربیت مضبوط بنیادوں پر استوار ہو سکے۔روزنامہ دنیاسے گفتگو میں ہیڈ ماسٹر عبدالجبار کا کہنا تھا کہ سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو بھی خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے قرآنِ پاک کی تعلیم بچوں کی شخصیت سازی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔اساتذہ کرام محنت اور لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں