قوانین پر عمل کرکے سفرمحفوظ بنائیں:ڈی سی ،ڈی پی او
18 سال سے زائد عمر پر ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں:سیمینار سے خطاب
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام سبلنگ ایجوکیشن سسٹم سکول اینڈ کالج چنیوٹ میں آگاہی سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان آگاہی، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، پولیس افسروں ، سبلنگ کالج سٹاف، طلبہ نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے طل بہ کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی پر بریفننگ دیتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے سفر کو محفوظ بنائیں، کم عمر بچے ڈرائیونگ سے اجتناب کریں، 18 سال سے زائد عمر پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، آخر میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او نے سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں سکالرشپ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔