ایف ڈی اے ون ونڈو کاؤنٹر، 219 افراد کو ریلیف فراہم

ایف ڈی اے ون ونڈو کاؤنٹر، 219 افراد کو ریلیف فراہم

دوماہ میں اونر شپ کلیئرنس ودیگرامور نمٹائے گئے ،سروسز مزید بہتر بنانیکی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے ون ونڈو کاؤنٹر سے گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف شعبوں سے متعلق 219درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیاگیا جبکہ 26درخواستیں زیر کارروائی ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی جس میں ون ونڈو کاؤنٹر کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹر جنید حسن منج، اسمامحسن، یاسر اعجاز چٹھہ، سہیل مقصود پنوں اور مختلف شعبوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز موجود تھے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سٹیٹ مینجمنٹ ون بارے 151 شعبہ ٹاؤن پلاننگ ون اور ٹو بارے 26اور 36درخواستیں جبکہ کچی آبادی سے متعلقہ امور بارے چھ درخواستیں نمٹائی گئیں جن سروسز بار ے درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا ان میں ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں واقع جائیدادوں کی منتقلی، وراثتی انتقالات، بلڈنگ پلان منظور ی، تکمیلی سرٹیفیکٹس، اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکٹس، ٹی پی رپورٹس، قبضہ سلپس اور مختلف این او سیز کا اجرا شامل ہے ۔ ڈی جی نے کہا ایف ڈی اے کی سروسز کا معیار مزید بنایاجائے اور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے ۔ انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ اپنے شعبوں میں زیر کارروائی درخواستوں پر کام کی کڑی مانیٹرنگ کریں اورکوئی فائل یا درخواست بلاجواز زیر التوانہیں رہنی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں