ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ،منصوبوں کی بروقت تکمیل کا جائزہ

 ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ،منصوبوں کی بروقت تکمیل کا جائزہ

گھنٹہ گھر کی بیوٹیفکیشن ودیگر منصوبوں پر عملدرآمدکی نظر ثانی شدہ منظوری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے :ڈی سی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور شہر کی خوبصورتی کی مختلف سکیموں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ محکموں کے افسروں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جبکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم امور پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران گھنٹہ گھر کی بیوٹیفکیشن، منصور آباد،میونسپل کمیٹی ماموں کانجن ودیگر منصوبوں پر عملدرآمدکی نظر ثانی شدہ منظوری بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جاری سکیموں کی رفتار تیز کی جائے اور شہر کی خوبصورتی و ترقی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں