ماموں کانجن:2 افراد کو پتنگ بازی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا

ماموں کانجن:2 افراد کو پتنگ  بازی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ ماموں کانجن نے شہر میں پتنگ بازی کرنے والے دو افراد محمد ولید اور عبداللہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پتنگ اور کیمیکل والی ڈور برآمد ہوئی۔ پولیس نے انہیں کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔یہ کارروائی شہریوں میں حفاظتی اقدامات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور غیر قانونی پتنگ بازی کو روکنے کے لیے کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں