گوجرہ: جمیعت علمائے پاکستان کے رہنما کے سسر محمد صدیق انتقال کر گئے

گوجرہ: جمیعت علمائے پاکستان کے  رہنما کے سسر محمد صدیق انتقال کر گئے

گوجرہ (نمائندہ دنیا)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما حکیم عظمت اللہ نعمانی کے سسر اور صہیب صدیق المعروف سہیل کے والد، معروف پراپرٹی ڈیلر محمد صدیق عرف بابا صدیق مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔

ذرائع کے مطابق مرحوم اعتکاف پر بیٹھنے کے بعد سوتے میں فالج کے حملے کا شکار ہوئے ۔ انہیں ابتدائی طور پر ٹی ایچ کیو گوجرہ منتقل کیا گیا اور بعد ازاں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔مرحوم کی نماز جنازہ کبوتراں والے قبرستان میں ادا کی گئی ،سپردِ خاک کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں