کمالیہ:عید پر صفائی کے انتظامات شاندار ستھرا پنجاب ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا
کمالیہ (نمائندہ دنیا )رکزی انجمن تاجران کمالیہ کے صدر سید اکبر علی شاہ اور جنرل سیکرٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ۔۔۔
اس مرتبہ عیدالفطر کے موقع پر شہر بھر خصوصاً مساجد اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی کے انتظامات انتہائی تسلی بخش اور قابلِ تعریف رہے ۔انہوں نے ستھرا پنجاب کے ایڈمن علی جبران اور ان کی ٹیم کو سراہا جنہوں نے نہ صرف عید کے دنوں بلکہ چاند رات اور عید سے پہلے کے ایام میں بھی بازاروں میں دن رات محنت کر کے شہر کو صاف ستھرا رکھا۔ رمضان المبارک کے پورے مہینے میں بھی ٹیم نے مسلسل محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو بہترین انداز میں برقرار رکھا، جو مضبوط ٹیم ورک اور بہترین مینجمنٹ کی واضح مثال ہے ۔صدر اور جنرل سیکرٹری نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کی مؤثر کوآرڈینیشن کو بھی سراہا ۔مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں نے \"ستھرا پنجاب\" کی پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ۔