یومِ پاکستان ہمیں اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے : حافظ حفیظ الرحمن
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار )مجلس رفاہ عامہ رجسٹرڈ کے صدر حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ۔۔۔
23 مارچ یومِ پاکستان ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی ان بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ، جو انہوں نے ایک آزاد اور خودمختار مملکت کے حصول کے لیے دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ شہداء پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد اور خودمختار پاکستان ہی ہماری عزت، وقار اور سربلندی ہے ، جبکہ ہماری مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔